سونے کا قیمتی بریسلیٹ کھونے کے بعد واپس کیسے ملا؟ عروبہ مرزا نے سبق آموز واقعہ سنادیا

image

"ایک تقریب میں گئی تو ضد کرکے ماں سے سونے کا بریسلٹ پہن لیا. امی نے منع کیا تھا کہ نہیں پہنو کھو جائے گا لیکن میں نے ان کی بات نہیں مانی اور تقریب میں چلی گئی"

یہ کہنا ہے اداکارہ عروبہ مرزا کا جنھوں نے مارننگ شو میں شرکت کے دوران سونے کا قیمتی بریسلیٹ گم ہونے کا قصہ سنایا.

عروبہ مرزا نے بتایا کہ وہ بریسلیٹ تقریب میں گر گیا. ہم گھر آگئے تو خیال آیا کہ بریسلیٹ کہاں گیا. امی کو بتایا تو وہ غصہ ہوگئیں. انھوں نے کہا کل وہ ان کی منگنی کا تھا اور میرے والد نے انھیں تحفے میں دیا تھا۔

تھوڑی دیر بعد میرے بابا آئے اور انہوں نے کہا کہ جب بڑے منع کرتے ہیں تو سن لیا کرو. بریسلیٹ انھوں نے میرے ہاتھ سے گرتا دیکھ کر اٹھا کر اپنے پاس رکھ لیا تھا. وہ سونے کا بریسلیٹ آج بھی محفوظ ہے.

You May Also Like :
مزید