منہ تو دھو لو بہن! اداکارہ نمرہ خان کی اسکن کیئر روٹین دیکھ کر لوگوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لئے، دیکھئے ویڈیو

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کئی برسوں سے ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور وہ اپنی ایک پہچان رکھتی ہیں۔

نمرہ خان اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور خاص طور پر وہ میک اپ اور جلد کو تر و تازہ رکھنے کے حوالے سے مداحوں سے ٹپس شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

جیسا کہ حال ہیں میں انہوں نے اپنی خوبصورتی کے کچھ راز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے مگر صارفین کو وہ راز کچھ خاص نہ لگے۔

نمرہ خان میشن (میک اپ برانڈ) کی مہمان تھیں اور انہوں نے اپنی سکن کیئر روٹین شیئر کی۔ نمرہ خان نے اپنا میک اپ ہٹا کر شروع کیا اور اس نے اپنا ہاتھ ناریل کے تیل کی بوتل میں ڈبویا اور اس تیل کو میک اپ اتارنے کے لیے چہرے پر لگانا شروع کیا۔

بعد ازاں انہوں نے چہرہ مسح کرنے کے بعد موئسچرائزر لگایا اور اپنا چہرہ نہیں دھویا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی دیگر مصنوعات کو چہرے پر لگایا۔

یہ دیکھنے کے بعدانٹرنیٹ صارفین نمرہ خان کی اسکن کیئر کی تجاویز سے زیادہ خوش نظر نہیں آئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تیل کا استعمال کرنے کے بعد اپنا چہرہ نہ دھونا غیر صحت بخش ہے جبکہ دوسروں نے شکایت کی کہ ناریل کا تیل کامیڈوجینک ہے اور اسے چہرے پر بالکل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

You May Also Like :
مزید