بخیہ صحیح نہیں آتا اور دھاگہ بار بار ٹوٹتا ہے تو ہمارے بتائے طریقے سے گھر بیٹھے سلائی مشین خود ٹھیک کریں

image

سلائی مشین چلاتے ہوئے اس وقت شدید الجھن ہوتی ہے جب بخیہ صحیح نہیں آتا اور کپڑا کھنچنے لگتا ہے. اسی وجہ سے پھر دھاگہ بھی بار بار ٹوٹنے لگتا ہے. گھریلو خواتین اس پریشانی میں عام طور پر مشین ٹھیک کروانے کے لئے تگ و دو شروع کرتی ہیں جبکہ یہ مسئلہ تو گھر بیٹھے ہی منٹوں میں ٹھیک ہوسکتا ہے. کیسے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں.

سب سے پہلے مشین سے ریل وغیرہ نکال لیں اور پھر ایک پیچ کس سے مشین کا باربن والا حصہ کھول لیں اور اندر سے باربن نکال دیں. سوئی کو جس حد تک نیچے لا سکتے ہیں لے آئیں.

بخیہ صحیح رکھنے کے لیے ضروری ہے ہے جس وقت سوئی نیچے ہو اس وقت سوئی کے نیچے والے حصے پر موجود دانوں پر ہاتھ پھیرنے سے دانے محسوس نہ ہوں. اور جیسے ہی سوئی اوپر کی جائے دانت ہاتھ لگانے سے محسوس ہونے لگیں.

اب سلائی مشین کے نیچے والا پیچ پیچ کس سے ڈھیلا کر لیں اور دانت کو ہاتھ کی مدد سے سیٹ کریں. پھر پیچ ٹائٹ کر لیں. مزید آسانی سے سمجھنے کے لئے دی گئی ویڈیو ضرور دیکھیں.

You May Also Like :
مزید

Silai Ka Bakhya Theek Karnay Ka Tarika

Silai Ka Bakhya Theek Karnay Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Ka Bakhya Theek Karnay Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.