ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور ۔۔ مشہور بھارتی اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں، شوہر نے احوال بتا دیا

image

بھارت کی نامور ٹیلی ویژن اداکار دیویانکا ترپاٹھی داہیا ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق اداکارہ کا بازو فریکچر ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گزشتہ روز یعنی 18 اپریل کو کار حادثے کا شکار ہوئیں، ان کے شوہر وویک دہیا نے انسٹاگرام پر اس حادثے کی تصدیق کی۔

وویک نے دیویانکا کے ایکسرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ان کا بازو فریکچر ہو گیا اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری کی جائے گی۔

حادثے کے بعد وویک نے انسٹاگرام پر آج ہونے والا اپنا لائیو سیشن بھی منسوخ کر دیا۔

وویک نے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ‘دیوینکا کے بازو کی دو ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور اب انکی سرجری ہوگی۔ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

دیوینکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو 'یہ ہے محبتیں' کے سیٹ پر ایک دوسرے سے محبت میں گرفتار ہوئے اور دونوں نے 8 جولائی 2016 کو شادی کرلی۔

You May Also Like :
مزید